Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا ،بجٹ میں878 ارب طبی سہولیات کیلئے مختص

شائع 12 جون 2020 01:53pm

کورونا وائرس کا شکار عوام کیلئے خوشخبری آئی ہے اور حکومت نےکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ،مجموعی طورپر875 ارب ،طبی آلات ، لباس اورطبی شعبے کیلئے 75 ارب روپے ،یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے 200 ارب روپے مختص کہے گئے ۔ وفاقی حکومت نے صحت کیلئے 20 ارب روپے مختص کیا گیا ۔ 

 آئندہ مالی سال انسداد کورونا وائرس کیلئے  مجموعی طور پر 875 ارب روپے کی رقم مختص کیا گیا ہے جس میں  طبی آلات ، لباس اورطبی شعبے کیلئے 75 ارب روپے،غریب اورکمزورن خاندانوں اور پناگاہ کیلئے 150 ارب روپے،  یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے 200 ارب روپے،   بجلی و گیس کے موخر بلوں کیلئے 100 ارب مختص ہیں۔

حماد اظہرنے بتایاکہ خوراک اور طبی سامان کی مد میں 15 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ، کسانوں کوسستی کھاد سمیت دیگر ریلیف کیلئے 50 ارب روپے مختص کہے گئے ہیں ،حکومت نےکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

آئندہ مالی سال کیلئے 100 ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ بھی مختص کہے گئے ۔