ملکی دفاعی بجٹ کیلئے 12 کھرب 89 ارب روپے مختص
ملکی دفاعی بجٹ میں دفاع کے لئے بارہ کھرب89ارب روپے ، ملازمین کے اخراجات ،آپریٹنگ اخراجات ،فزیکل اثاثوں اورسول ورکس کی مد کیلئے مختص کہے گئے ہیں ۔
آئندہ مالی سال میں افواج پاکستان کے بجٹ میں 61ارب 74کروڑ60لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا، مالی سال 2019 2020 کا دفاعی بجٹ 1152.5ارب روپے تھا جسے نظرثانی شدہ تخمینے کے تحت بڑھا کر1227.3ارب کیا گیا۔
نظرثانی شدہ بجٹ میں مزید61.74ارب روپے شامل کرکےآئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ1289.134ارب روپے کیا ۔
مسلح افواج بجٹ سے ملازمین کے اخراجات کی مد میں475.657 ارب روپے مختص کئے گئے، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 301.109ارب روپے ، فزیکل اثاثوں کا تخمینہ 357.75 ارب روپے اورسول ورکس کی مد میں 157.478ارب مختص کہے گئے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.