Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی دفاعی بجٹ کیلئے 12 کھرب 89 ارب روپے مختص

شائع 12 جون 2020 01:51pm

ملکی دفاعی بجٹ میں دفاع کے لئے بارہ کھرب89ارب روپے ، ملازمین کے اخراجات ،آپریٹنگ اخراجات ،فزیکل اثاثوں اورسول ورکس کی مد کیلئے مختص کہے گئے ہیں ۔

آئندہ مالی سال میں افواج پاکستان کے بجٹ میں 61ارب 74کروڑ60لاکھ روپے کا اضافہ  کیا گیا، مالی سال 2019 2020 کا دفاعی بجٹ 1152.5ارب روپے تھا جسے نظرثانی شدہ تخمینے کے تحت بڑھا کر1227.3ارب کیا گیا۔

نظرثانی شدہ بجٹ میں مزید61.74ارب روپے شامل کرکےآئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ1289.134ارب روپے کیا ۔

مسلح افواج بجٹ سے ملازمین کے اخراجات کی مد میں475.657 ارب روپے مختص کئے گئے، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 301.109ارب روپے ، فزیکل اثاثوں کا تخمینہ 357.75 ارب روپے اورسول ورکس کی مد میں 157.478ارب مختص کہے گئے ہیں۔