Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: حملہ، 2 سپاہی شہید اور 2 زخمی، آئی ایس پی آر

شائع 10 جون 2020 07:07pm

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر بارودی مواد سے حملے میں دو سپاہی شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں دو سپاہی شہید اوردو سپاہی زخمی ہوگئے ہیں۔

میرانشاہ میں گشت کےدوران فورسزکی گاڑی پرحملہ کیا گیا ،حملےمیں 2سپاہی شہیداور2زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شہدامیں صوبیدارعزیزاوراورلانس نائیک مشتاق شامل ہیں۔