Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بھارتی اداکار 39 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

شائع 10 جون 2020 06:43pm

بھارت کے معروف اداکار چیرن جیوی سرجا دل کا دورہ پڑنے سے انتال کرگئے، ان کی عمر 39 برس تھی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیرن جیوی سرجا نے 20 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی فلم 'اماں آئی لو یو' کافی مشہور ہوئی تھی۔

چیرن جیوی کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہی تھا، وہ تامل فلموں کے اداکار ارجُن سرجا کے بھتیجے اور ویٹرن اداکار شکتی پرساد کے پوتے تھے۔ ان کی شادی 2018 میں اداکارہ میگھنا راج سے ہوئی تھی۔