Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ، مزید دو ڈاکٹرز زندگی کی بازی ہار گئے

شائع 10 جون 2020 04:17pm

کورونا وائرس سے ڈاکٹروں کی اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ، مزید دو ڈاکٹر کورونا کا شکار بن گئے۔ 

لاہور جناح اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر راحت مقصود زندگی کی بازی ہارگئے وہ کئی روز سے زیر علاج تھے اسی طرح کندھکوٹ میں ڈاکٹر یونس چنو جان سے گئے وہ گمبٹ اسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ روز ان کی طبیعت مزید بگڑی تھی۔