Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، مگر پاکستان میں قیمت مستحکم

شائع 10 جون 2020 04:12pm
کاروبار

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت 1720 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے مگر ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 98 ہزار روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 98 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 84 ہزار 019 روپے ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 7500 روپے کم ہے۔

–9 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 98 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 019 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 1709 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6500 روپے کم تھی۔

–8 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار 500 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 97 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 590 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 1693 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 6000 روپے کم تھی۔

–5 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 97 ہزار 600 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 97 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 83 ہزار 676 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کی کمی سے 1706 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5000 روپے کم تھی۔