Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ :2487 کورونا کیسز منظر عام پر،42 افراد انتقال کرگئے،مراد علی شاہ

شائع 10 جون 2020 02:00pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

سندھ میں کورونا کے 2487 کیسز منظر عام پر آگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 42 افراد انتقال کرگئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ   گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 9100 ٹیسٹ کیے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  اب تک ہونے والے کورونا ٹیسٹوں میں 9100 کی تعداد سب سے زیادہ ہے، 9100 ٹیسٹوں سے 2487 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  یہ ٹیسٹ کا نتیجہ 27.3 فیصد آیا ہے جو انتہائی خطرناک ہے، اس وقت ہم نے 255617 ٹیسٹ کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں اس وقت تک 43790 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 42 مریض انتقال کر گئے،جس کےبعد اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 738 ہوگئی ہے۔