Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارکان اسمبلی بھی کورونا کے نشانے پر

شائع 10 جون 2020 01:57pm

پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ۔ تین اراکین قومی اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ اب تک 18 اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوگئے، پارلیمنٹ ہاؤس کے سٹاف کی بڑی تعداد میں بھی کورونا مثبت آگیا ۔

قومی اسمبلی کے تین مزید اراکین میں کورونا وائرس مثبت آگیا ۔ قصورسے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رشید احمد، اقلیتی کمیشن کے سربراہ چیلا رام اورتحریک انصاف کے رکن ڈاکٹررمیش کمارمیں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ 18 اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکارہوچکے ہیں ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازمین بھی بڑی تعداد میں کورونا کا شکارہوگئے ہیں ۔ پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے مزید 22 ملازمین میں کورونا کی تصدیق کے بعد کورونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ۔ این آئی ایچ نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ پارلیمنٹ ہاؤس کو بھجوا دی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس سے 71 سیمپلز این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے ۔