Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'یہ ہے میرا پاکستان۔۔' اسٹار بلے باز بابر اعظم کا تندور والے کو سیلوٹ

اپ ڈیٹ 08 جون 2020 06:24pm

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر ایک تندور والے کے جذبہ انسانیت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سیلوٹ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تندور والے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں پیچھے یہ لکھا دیکھا جاسکتا ہے کہ 'جس کے پاس پیسے نہیں ہیں وہ اللہ کے کھاتے سے فری روٹی لے سکتا ہے'۔

بابر اعظم نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فخر سے لکھا کہ 'یہ ہے میرا پاکستان، یہ ہے انسانیت، میرے اس دوست کو سلام جو اُن ضرورت مند اور مستحق افراد کو مفت میں روٹی فراہم کررہا ہے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے'۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری کورونا وباء کی وجہ سے بے روزگاری اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے اور اس وجہ سے غریب طبقہ بے حد متاثر ہوا ہے۔