Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے معاملے میں سویا ہوا آئی سی سی اٹھ جاتا ہے، سلیم ملک

شائع 08 جون 2020 01:15pm

لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے میچ فکسنگ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب جمع کرادیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے معاملے پر سویا ہوا آئی سی سی جاگ جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پی سی بی سے شواہد مانگے تھے لیکن جمع نہ کراسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کرکٹرز کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جانا چاہیئے۔