Aaj News

ہفتہ, اپريل 26, 2025  
27 Shawwal 1446  

'توجہ ہٹانےکےلئے کہتے ہیں 1985 سے تحقیقات ہوگی'

شائع 07 جون 2020 03:57pm
فائل فوٹو

رہنما ن لیگ احسن اقبال کی وفاقی حکومت پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہاہےکہ شوگر انکوائری کا بنیادی مقصد 52 روپے سے 90روپے کلو کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔ وہ کون تھے جو اس بہتی گنگا میں نہائے۔ ان لوگوں کو بچانے کےلئے اب یہ سبسڈی کی باتیں کررہے ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سبسڈی کی بھی تحقیقات کریں لیکن چینی کی قیمت کا معاملہ تو طے کریں۔ توجہ ہٹانے کےلئے کہتے ہیں 1985سے تحقیقات ہوگی۔کسی کو بچانا ہو تو ایف آئی آر میں پورے گاؤں کا نام ڈال دیا جاتا ہے۔ مشرف بھی اس طرح کا احتساب کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی۔عمران حکومت نے غریب کی جیب پر 3 سو ارب کا ڈاکا ڈالا۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں ان لوگوں کی نشاندہی کی۔