Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'کورونا ویکسین کے 20 لاکھ ڈوز تیار۔۔' ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

شائع 06 جون 2020 05:51pm
فائل فوٹو

ایک جانب کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے وہیں دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے کورونا کی ویکسین دریافت کرلی ہے اور اس کے 20 لاکھ ڈوز تیار ہیں تاہم اس کے محفوظ ہونے کی تصدیق ہوتے ہی اس کا استعمال شروع کردیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ویکسین کو لے کر ہوئی میٹنگ میں پتہ چلا ہے کہ ہم حیرت انگیز طور پر بہتری کی جانب جارہے ہیں، ٹیم لگاتار اچھا اور تیزی سے کام کر رہی ہے۔

اتنا ہی نہیں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ کورونا وبا سے ان کے ملک کی حالت کافی خراب ہوئی ہے، امریکی معیشت دنیا میں سب سے بہتر تھی لیکن اب ہم خراب حالات سے گزر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اب تک امریکا میں 19 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اس وباء کا شکار جبکہ 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد انتقال کرگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔