Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

شائع 05 جون 2020 07:15pm
آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹرمار گرایا ہے۔ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں گرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال گرایا جانے والا یہ آٹھواں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے۔