Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے پسندیدہ کپتان کا نام بتادیا

شائع 05 جون 2020 03:42pm

پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے پسندیدہ کپتان بتادیا۔

انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹڈیم کا دورہ کیا جہاں ایک دیوار پر کرکٹرز کی تصاویر لگی ہوئی تھیں۔ مہوش نے اس دیوار کے سامنے لی گئی اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سارے ہمارے لیجنڈ ہیں لیکن میرے پسندیدہ کپتان انضام الحق ہیں۔