Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا

شائع 04 جون 2020 03:25pm

بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں ۔ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کر دیا گیا۔ پاکستانی ناظم الامورسید حیدرشاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدزبانی بھی کی گئی ۔

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامورسید حیدرشاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی حکام کی جانب سے روکا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سنیئر سفارتکار دفتر سے گھر جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدزبانی بھی کی گئی۔ بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔