پنجاب: کورونا، ایک اور ڈاکٹر دم توڑ گیا
پنجاب میں ایک اور مسیحا کورونا کا شکار ہوگیا۔
کورونا میں مبتلا سروسز اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر حافظ مقصود احمد انتقال کرگئے۔ انہیں آئی سی یو میں وینٹیلیٹر کی سہولت فراہم کی گئی مگر حالت بہتر نہ ہوسکی اور آج صبح وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ڈاکٹر حافظ مقصود احمد سروسز اسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
ذرائع کے مطابق اب تک صوبے میں تیرہ ہیلتھ پروفیشنل جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سروسزاسپتال کے ڈاکٹرحافظ مقصودکوروناسےانتقال کرگئے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.