خیبر پختونخوا: درجنوں صحافی کورونا کا شکار
خیبرپختونخوا میں درجنوں صحافی کورونا کا شکارجبکہ ایک کورونا کیخلاف لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ لیکن حکومت نے نے ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن سولچر صحافیوں کو بھی نظر انداز کردیا۔
خیبرپختونخوامیں ڈاکٹروں کی طرح فرنٹ لائن سولژر صحافی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے لگے۔
پشاور سمیت صوبے بھر میں2درجنوں سے زائد صحافی کورونا کا شکار ہوگئے جبکہ نجی ٹی وی کے صحافی فخرؤالدین کورونا سے لڑتے ہوئےجان کی بازی ہار گئے۔
متاثرہ صحافیوں کے مطابق عوام کی بےاحتیاطی اورلاپرواہی کےباعث صحافی بھی کورونا کے زد میں آگئےجبکہ حکومت کی جانب سے کورونا سے متاثرہ صحافیوں کیلئے اعلانات کو تاحال عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔
تازہ ترین معلومات سے عوام کو آگاہ رکھنا صحافی کے فرائض میں شامل ہے لیکن حکومت کی طرف جس طرح دوسرے فرنٹ لائن سولژر نظر انداز کئے گئے تو اسی طرح صحافیوں کا بھی کوئی پوچھنے والا نہیں جو کہ یقینا لمحہ فکریہ ہے۔
Comments are closed on this story.