Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار

شائع 04 جون 2020 01:47pm

‏کراچی: ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ اور 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے تھے آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

فیصل سبزواری نے بتایا کہ اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور دوسری اہلیہ مدیحہ نقوی کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کی قلت ہے۔