Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'لال میرے دل کا حال' اداکارہ صبا قمر کی تصاویر مداحوں کو بھاگئیں

شائع 03 جون 2020 05:28pm

صبا قمر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بھرپور شہرت رکھتی ہیں جبکہ انہیں اداکاری کے لازوال ٹیلنٹ کی وجہ سے بے حد پذیرائی بھی ملتی ہے۔

ان دنوں صبا قمر کی لال رنگ کے جوڑے میں ملبوث تصاویر انسٹاگرام پر بے حد پسند کی جارہی ہیں۔ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے 'لال میرے دل کا حال' کیپشن درج کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا پسندیدہ رنگ لال ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Laal mere dil ka haal ❤️ . . . . . . . . . . @alixeeshantheaterstudio @shakeelbinafzal @khanshoaib.thestylist Stylist @zahrasarfraz

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بالی وڈ کے مقبول گانے 'گلی میں آج چاند نکلا' کے الفاظ لکھے، اس تصویر میں چاند کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Tum aaye to aaya mujhe yaad, Gali mein aaj chaand nikla Jaane kitne dinon ke baad Gali mein aaj chaand nikla

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

اداکارہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین بڑی تعداد میں لائک کررہی ہے جبکہ مداح کمنٹس سیکشن میں بھی اُن کی تعریفوں کے پُل باندھتے نہیں تھک رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman) on

واضح رہے کہ صبا قمر پاکستان میں اداکاری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنے ہنر کا لوہا منوا چکی ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کے مرحوم اداکارہ عرفان خان کے مخالف فلم 'ہندی میڈیم' میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔