لاہور اور راولپنڈی میں کورونا کے زیادہ کیسز ہونے کا انکشاف
پنجاب میں کوروناکےزیادہ کیسزلاہوراورراولپنڈی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز لاہور اور راولپنڈی میں ہیں اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبےمیں کوروناکےزیادہ کیسزلاہوراورراولپنڈی میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہورمیں119اورراولپنڈی میں 113مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنےپرمریض کےرفقاکےبھی ٹیسٹ ہوں گے، لاہورمیں کوروناکے12ہزارسےزائدمریض ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جارہی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.