Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا کورونا کا شکار ندا یاسر اور یاسر نواز کی حالت واقعی تشویشناک ہے؟

شائع 02 جون 2020 04:39pm

پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر اداکار یاسر نواز سے متعلق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کی سختی سے تردید کردی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں خدا کا شکر ہے۔ آپ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اور میری فیملی بھی ٹھیک ہے، لوگ میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، ہم گھر میں ہیں'۔

دوسری جانب ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور گھر میں ہی آئسولیشن میں ہیں'۔

 

View this post on Instagram

 

I want to clarify that we are recovering and are isolated at our home. Plz dont spread false rumours

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) on

انہوں نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی غلط افواہیں مت پھیلائیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ندا یاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ، ان کے دوست نعمان سمیع اور ندا یاسر کے مارننگ شو کی پوری ٹیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔