Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

گیارہ سو سے زائد بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنیکا انکشاف

اپ ڈیٹ 03 جون 2020 02:42pm

 ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ  لاک ڈاون میں نرمی کے بعد خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح زیادہ ہے اور اب تک گیارہ سو اٹھائیس بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

 بازاروں میں بچوں کو ساتھ لے کر نکلنے والی خواتین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

 ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح اٹھائیس فیصد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب تک گیارہ سو اٹھائیس بچوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔ اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کا گراف خطرے کا الارم ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  دس سال سے کم عمر بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھیں۔