Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یورپ میں فٹبال لیگز دوبارہ بحال ہونا شروع

شائع 02 جون 2020 01:18pm

یورپ میں فٹبال لیگز بحال ہونا شروع ہوگئیں، اسپین فٹبال لیگ "لالیگا" کا 11 جون سے دوبارہ آغازہوگا۔ میچز احتیاطی تدابیر کے ساتھ بغیر شائقین کے کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی دو راؤنڈز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پہلا میچ ریال بیٹس اور سویا کے درمیان کھیلے جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق میسی کی بارسلونا ٹیم 13 جون کو ان ایکشن ہوگی۔ ٹیموں کی پریکٹس بھی زورو شور سے جاری ہے۔ کورونا وائرس کے باعث اسپینش لیگ کو 12 مارچ کو معطل کیا گیا تھا۔