Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وقار یونس کا آفریدی اور گمبھیر کو اہم مشورہ

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 06:17pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کو اہم مشورہ دے دیا۔

وقار یونس نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان محاذ آرائی کا سلسلہ خاصا طویل ہوچکا، دونوں سابق کرکٹرز کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کر دینا چاہیئے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا کہ دونوں کھلاڑی کسی جگہ پر ملاقات کا اہتمام کرکے گلے شکوے دور کرلیں۔

واضح رہے کہ آفریدی اور گمبھیر کے درمیان 2007 میں کانپور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا اور اس کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ دونوں کھلاڑی آئے روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیتے رہتے ہیں۔