Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی فوجیوں سے مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اپ ڈیٹ 01 جون 2020 09:11am

اسلام آباد: چینی فوج نے اپنے جوان کا بدلہ لے لیا ، بھارتی سپاہیوں کو گرفتار کر کے تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔

بھارتی فوج نے چینی یونٹ سے الگ ہو جانے والے ایک چینی فوجی کو پکڑ کر مارنے کی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی، تاہم اس کا بدلہ چینی فوج نے بھارتی 5 سے زائد سپاہیوں کو پکڑ کر لے لیا اور بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار 5 بھارتی فوجیوں کو رسیوں سے باندھنے میں مصروف ہیں۔

چین فوج کے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد بھارتی عوام سمیت فوج کو لمبی چپ لگ گئی ہے۔

بھارت کے سینئر صحافی اشوک سوائن نے اپنے فوجیوں کی تصویرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ لداخ میں بھارتی فوج کے ساتھ چین کے سپاہی کررہے ہیں، مودی جی کیوں خاموش ہیں؟ اب انڈین میڈیا حکومت سے کسی سرجیکل اسٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کررہا؟ اور اب موہن بھگت کی آر ایس ایس کی فوج کہاں مر گئی ہے؟

 جبکہ ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی عوام میں کافی تشویش کی لہر دیکھنے کو ملی ہے اور کوئی آگ بگولہ نظر آرہا ہے۔