Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کے 23 سالہ کزن کورونا سے انتقال کرگئے

پاکستان کی نامور ٹی وی میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک کے 23 سالہ کزن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

انہوں نے اپنے جواں عمر کزن کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا کزن گزشتہ کئی روز سے وینٹی لیٹر پر ہی رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔

افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جو ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے گھروں میں رہیں، احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

پاکستان میں اب تک 66 ہزار سے زائد افراد اس وباء سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 400 کے قریب افراد اپنی زندگیاں بھی گنوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک اس بیماری سے 24 ہزار 131 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔