Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کا خطرہ، پی ٹی آئی کراچی نے تمام سیاسی اجتماعات، ریلیاں معطل کردیں

شائع 30 مئ 2020 09:45am

کورونا کے خطرے کی وجہ سے پی ٹی آئی کراچی نے تمام سیاسی اجتماعات، تقریبات اور ریلیاں معطل کردی ہیں۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے تمام پارٹی عہدیداران ذمیداران اراکین اسمبلی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال میں عید ملن، جلسے جلوس ریلیاں منعقد نہیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عملدرآمد نہیں کرتا تو پارٹی کےآئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔