Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی عزیز میمن کے قاتل گرفتار

شائع 29 مئ 2020 05:06pm

محراب پور کے  صحافی عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جے  آٹی ٹی، کے سربراہ غلام نبی میمن  کہتے ہیں۔ عزیز میمن کے قتل میں آٹھ افراد ملوث ہیں پولیس نے تین ملزمان ۔ نذیر سہتو، فرحان سہتو اور امیر کو گرفتار کیا ہے۔ اِس کیس کا ماسٹر مائنڈ مشتاق سہتو فرار ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ۔  گرفتار ملزم نظیر سھتو نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے جسے آج عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صحافی عزیز میمن کو دشمنی نہیں بلکہ  رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔