Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لاک ڈاون میں نرمی، کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

شائع 29 مئ 2020 05:02pm

لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

نو مئی سے انتیس مئی تک صرف تین ہفتوں میں کورونا کے چونتیس ہزار پانچ سو تریسٹھ  کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ چھ سو اٹھہتر افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اثرات ظاہر ہونے لگے،ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے  کورونا تیزی سے بڑھنے لگا ۔

 نو مئی سے انتیس مئی تک صرف تین ہفتوں میں کورونا کے چونتیس ہزار پانچ سو تریسٹھ  کیسز رپورٹ ہوئے۔  مرض بڑھا تو اموات بھی بڑھنے لگیں اس دوران چھ سو اٹھہتر افراد جان کی بازی ہارگئے۔

 کاروبار زندگی بھی ضروری ہے لیکن عید کی خریداری کے دوران یہ واضح ہوگیا کہ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی شاپنگ سینٹرز میں سماجی فاصلے کا کوئی خیال رکھا گیا۔