Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ عائشہ عمر نے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ٹوٹی فروٹی گرل سے سوال کیا گیا کہ اگر دنیا سے سارے مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ، طاہر القادری اور شیخ رشید بچیں تو آپ کس سے شادی کریں گی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شیخ رشید سے شادی کروں گی کیونکہ شیخ صاحب کے پاس اچھی حس مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر عائشہ نے کہا کہ لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن ابھی میں خود بچی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی۔

واضح رہے کہ 38 سالہ ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کو سب سے زیادہ شہرت 'بلبلے' ڈرامے کے ذریعے ملی، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔