پنجاب: سیمنٹ ،300 ارب کی سرماریہ کاری متوقع
پنجاب میں سیمنٹ کے شعبے میں صنعتکاروں کی دلچسپی بڑھی ہے اور سرمایہ کاری کیلئے پنجاب حکومت کو سولہ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
وزیر تجارت پنجاب کہتے ہیں کہ سیمنٹ کے شعبے کو اجازت دینے سے تین سو ارب کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیر تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی درخواستوں پر جلد فیصلے کرے گی جس سے صوبے میں 300 ارب سےزائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔
وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب چاہتے ہیں کہ جلد سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر اجازت دی جائے۔ تمام متعلقہ محکموں کو سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی ہے جو محکمہ سرمایہ کاری کی فائلوں کو سرخ فیتے کی نذر کریگا اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی، ماحولیات، زراعت سمیت تمام محکموں کو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی. وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
Comments are closed on this story.