Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'لیگی قیادت اشتہاری نواز شریف کو بچانے میں لگی ہے'

شائع 29 مئ 2020 01:58pm

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لیگی قیادت اشتہاری نواز شریف اور خودساختہ روپوش شہباز شریف کو بچانے کے لیے الزام تراشیوں میں لگی ہے۔ آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کر سامنے آئی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ترجمان ن لیگ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے آل شریف کو خوش کرنے کے لیے 20 ارب روپے کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی.

ان کا کہنا تھا کہ  تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں ن لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں۔ آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ  ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے اور دشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کرونا وائرس کے باعث مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سستی روٹی اور آٹا سبسڈی کے نام پر عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوباز شریف تھے۔ سب جانتے ہیں حمزہ شہباز پولٹری مافیا کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے۔