ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ
کاروبار
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر ایک روپے بارہ پیسے مہنگا ہوگیا۔
قیمت ایک سو تریسٹھ روپے دس پیسے پر جا پہنچی، صنعت کار کہتے ہیں موجودہ حالات میں حکومت معاشی بحالی پر توجہ دے۔
عید الفطر کے بعد ڈالر کو پر لگ گئے، انٹربینک میں قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، جمعہ کو ڈالر ایک روپے بارہ پیسے مہنگا ہوا۔
گذشتہ روز ایک روپے چھ پیسے بڑھا تھا صنعت کار کہتے ہیں ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سمجھ سے بالا ہے۔
صنعت کاروں کا کہنا تھا ڈالر مہنگا ہونے سے لاگت پیداوار میں اضافہ ہوگا، موجودہ حالات میں معاشی بحالی پر توجہ دی جائے۔
انٹربینک میں دو روز کے دوران ڈالر دو روپے اٹھارہ پیسے مہنگا ہوگیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.