Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیویلپمنٹ مقرر

شائع 28 مئ 2020 02:09pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرا کے موجد سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیویلپمنٹ مقررکردیا جبکہ قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن ہائی پرفارمنس کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ثقلین اور بریڈ برن نے تقرری کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے تجربے سے کھلاڑیوں کو تیار کرکے پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔