Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ حادثہ، جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے مزید 15 روز درکار

شائع 27 مئ 2020 08:43am

کراچی میں طیارہ حادثے  میں جاں بحق افراد کے ڈی این اے کے ذریعے شناختی عمل مکمل ہونے میں مزید 15 روز لگ سکتے ہیں۔

آئی سی سی بی ایس کے سربراہ پروفیسراقبال چوہدری کے مطابق دن رات کام کیا جائےتو اس عمل میں تین ہفتوں کا وقت درکار ہوتاہے۔

بین القوامی مرکز برائے حیاتیاتی وکیمیائی علوم کے  سربراہ پروفیسراقبال چوہدری کے مطابق تین شفٹوں  میں بھی کام کیا جائے تو شناختی عمل میں دو سے تین ہفتے درکارہونگے۔

پروفیسراقبال چوہدری کا کہناہے کہ  پولیس کے ذریعے  69 افراد کے  سیمپلز بھیجے گئے ہیں جبکہ جامعہ کراچی کے ماہرین نے متاثرہ خاندان کے افراد میں  سے ابتک 59 لوگوں کے نمونے حاصل کیے ہیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت فرانزک آڈینٹولوجی  کی بین الاقوامی گائیڈ لائنز کے مطابق کی جارہی ہے۔