Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوحا سے 251 پاکستانیوں کی واپسی

اپ ڈیٹ 27 مئ 2020 11:20am

کورنا لاک ڈاؤن کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر ایئرلائنز کی خصوصی پرواز دوسو اکیاون مسافروں کو دوحا سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی۔

 وزیر اعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے سول ایوی ایشن کے اقدامات کے بعد قطر ایئرلائین کی خصوصی پرواز بیرون ممالک میں  پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پاکستان پہنچ گئی۔

پرواز کے ذریعے 251 مسافر  دوحا سےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی۔ جس کے بعد انہیں  قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔

مسافروں کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرکے لیب بھجوائے جائیں گے اور کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر ہی مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔