Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

پتوکی میں کار ٹرین کی زد میں آگئی،4افراد جاں بحق

شائع 26 مئ 2020 11:25am
فائل فوٹو

پتوکی لنڈا پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی حادثے میں 2سگے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریلوے حکام کی غفلت اور لاپرواہی سے ایک اور گھراجڑ گیا،پنجاب کے شہر پتوکی میں لنڈا پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آگئی،حادثے میں 4 افراد جان سے گئے جن میں 2خواتین اور 2سگے بھائی  حماد اور اظہر شامل ہیں۔

ٹرین ایک کلو میٹر تک گاڑی کو گھسیٹتی ہو ئے ساتھ لے گئی، پھاٹک پر 11 سے 12ملازمین موجود تھے،پھر بھی پھاٹک کھلا ہوا تھا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پتو کی ٹرین حادثےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پتوکی ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وں کا تعین کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔