Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1167 ہوگئی

شائع 25 مئ 2020 09:33am

لاہور،کراچی: لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، آج یعنی چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ملک میں وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1167 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران  1748 نئے کیس سامنے آئے۔ جس کے بعد مجموعی طورپر متاثرین کی تعداد 56 ہزار 349 ہوگئی۔

سندھ میں بیس 22 ہزار 077، پنجاب میں 20 ہزار 077 وائرس کا شکار ہیں، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 905، بلوچستان میں 3 ہزار 407، اسلام آباد میں 1 ہزار 641، گلگت بلتستان میں 619 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 209 ہوگئی ہے۔  کورونا سےاب تک 17 ہزار 482 افراد صحتیاب ہوگئے۔