Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، نورالحق قادری

شائع 23 مئ 2020 10:02am
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی، شریعت، دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہے مگر عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔