وزیراعظم نے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز "پی کے 8303" کی تحقیقات کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر حادثہ کی تحقیقات شروع کرے۔ دوسری جانب وزارت ہوابازی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر بردار طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 91 مسافر اور عملے کے 7 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جب کہ دو افراد زندہ بچ گئے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.