Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ حادثہ، ہر آنکھ اشکبار ہے، ارشد ملک

اپ ڈیٹ 22 مئ 2020 04:52pm

 سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ اس سانحے پر آنکھیں اشکبار ہیں، میں نے اپنے فرنٹ لائن مجاہد کھودیئے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے دو انتہائی ہونہار پائلٹ چلے گئے، ایک میرا بیٹا شہید ہوا وہ قرآن کی تلاوت کر کے گیا۔

ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ  ہمارا ایمان ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق سب شہید ہیں، تمام ایجنسیز پی آئی اے کے ساتھ ہیں اور رنجیدہ ہیں۔

 ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ جس قدر ممکن ہوسکے، ہم نے اس صورتحال کا سامنا کرنا ہے،تمام ایس و پیز کو فالو کیا جاتا ہے۔