Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ لینڈنگ گیئر فیل ہونے کے بعد پرندوں سے ٹکرایا، رپورٹ

شائع 22 مئ 2020 03:21pm

ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد طیارہ پرندوں سے بھی ٹکرایا، گیئرخراب ہونےکےبعدپائلٹ طیارےکوقواعد کے مطابق لینڈنگ کیلیے نیچے لائے۔

ذرائع کے مطابق  اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے، اور  انجنز سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی۔

ذرائع کے مطابق  کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا، اور اس موقع پر پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی۔

ذرائع  کے مطابق  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رن وے پر پہنچنے سےپہلےہی طیارہ مکانات سےٹکرا گیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔