کراچی طیارہ حادثہ، جرمن قونصل جنرل کا اظہار افسوس
کراچی میں طیارہ حادثے پر جرمن قونصل جنرل یوگن وولفرتھ نے اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ ہوا ہے ۔
جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وہ حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.