Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا اظہار افسوس 

شائع 22 مئ 2020 12:02pm

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔ اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

آرمی چیف نے ریلیف کے کاموں میں شہری انتظامیہ کو معاونت کی بھی ہدایت کی ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ اور انہیں بھی واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ، اس موقعے پر ان کے ہمراہ مرتضی وہاب سمیت دیگر پی پی رہنما بھی موجود ہیں ۔