لاک ڈاون، دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا، شبلی فراز
وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار اورمزدروں طبقہ زیادہ متاثرہوا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کی ہے۔ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی دار اورمزدروں طبقہ زیادہ متاثرہوا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں وزیراعظم غریبوں کیلئےپریشان رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیش گرانٹ پروگرام کےتحت مستحقین میں امداد تقسیم کی گئی اور غریب اور پسماندہ طبقےکی بحالی وزیراعظم کی ترجیح ہے۔
سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سب کو ساتھ ملکرآگے بڑھنا چاہئے، عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئےہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ لاک ڈاؤن سےمتاثرہ افراد کو وزیراعظم نے نظرانداز نہیں کیا۔
Comments are closed on this story.