Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی : راجہ بازار میں آتشزدگی، آگ پر قابو پالیا گیا

شائع 22 مئ 2020 07:53am

راولپنڈی  کے راجہ بازار میں میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو 1122 نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔

راجہ بازار کی نمک منڈی میں روئی اور پلاسٹک آئٹم کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  اطلاع ملتے ہی  ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کےلیے پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  بروقت امدادی کارروائی کے باعث آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ جنڈ کی حدود ماڑی میں تالاب میں دو بہنیں سات سالہ مریم اور نو سالہ فاطمہ ڈوب گئیں،  ۔بچیوں کو بچانے کے لئے ماں بھی پانی میں کود گئی، تاہم انہیں نہ بچا سکی۔ دونوں بہنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا تاہم مقامی افراد نے ماں کو زندہ بچا لیا۔