Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید سے قبل مرغی کے نرخ میں اضافہ

شائع 22 مئ 2020 07:47am
کاروبار

عیدالفطر سے چند روز قبل ہی لاہور میں برائلرچکن مہنگی ہوگئی۔

پرچون مارکیٹ میں مرغی کے گوشت  کا سرکاری نرخ  چودہ روپے فی کلو بڑھا دیا گیا،بعض مارکیٹوں میں مرغی کا  گوشت تین سوسترروپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی نے برائلر کی قیمت 270 روپے کلو سے بڑھا کر 284 روپے فی کلو  مقرر کردی۔

زندہ برائلر کی پرچون کی قیمت  آج 10روپے اضافے کے بعد 196 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ زندہ برائلر کے تھوک کا نرخ 188روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں برائلر گوشت 24 روپے کلو تک بڑھ چکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سرکاری قیمت کے برعکس  مرغی کا گوشت 370 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ عید سے قبل برائلر گوشت کی طلب بڑھ جاتی ہے، مہنگے داموں چکن خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے۔

گذشتہ روز برائلر ٹریڈرز کی جزوی ہڑتال کے باعث مرغی کا گوشت 350 روپے کلو تک بیچا جاتا رہا۔ آج ہڑتال تو ختم ہوگئی لیکن طلب بڑھنے سے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔