Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوگر انکوائری رپورٹ دھوکا

شائع 22 مئ 2020 07:39am
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے رہنما ملک احمد خان نے شوگر انکوائری رپورٹ کو دھوکا قرار دےدیا۔

نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں نہیں بتایا کہ کس نےچینی ایکسپورٹ کرنےکی اجازت دی، چینی ایکسپورٹ کرانے والوں کو بری الذمہ قراردے دیا گیا،

ملک احمد کا کہنا تھا کہ شوگرانکوائری رپورٹ دھوکے کے سوا کچھ نہیں،

ان کا کہنا تھا کہ  خسرو بختیار نے جلد بازی میں شوگرایکسپورٹ کی اجازت دی، یہ نہیں بتایا گیا کہ کس نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ  چینی 65 سے 85 روپے لے جانا بڑی کرپشن ہے، کابینہ کی ذمہ داری کو نیب کیوں نہیں دیکھتا۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے رپورٹ مانگے بغیرایکسپورٹ پالیسی کا اعلان کیا ،اس پورے عمل میں گیم کھیلا گیا۔