کراچی: سینٹرل جیل ،کوروناوائرس پھیلنے کامعاملہ، اہم رپورٹ آج نیوز کو موصول
سینٹرل جیل میں کتنے قیدی اور جیل انتظامیہ عملے کے کتنے افراد کاکوروناٹیسٹ کیاگیا،؟آج نیوزکواعدادشمارکی رپورٹ موصول ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق سینٹرل میں 11 مئی کے روز ایک قیدی کا علامت ظاہرہونے پرکوروناٹیسٹ کرایاگیا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گیارہ مئی کے روزہی سینٹرل جیل میں کوروناکاپہلا کیس سامنے آیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک روزبعد 13 مئی کے روزسات قیدی اور جیل انتظامیہ کے چھ افرادکے کوروناٹیسٹ کرائے گئے۔
جیل حکام کی رپورٹ 13 مئی کے روز7 میں سے چھ قیدی اور عملے کے1 فرد میں کورونامثبت آیا۔ 15 مئی کے روز93 قیدیوں میں سے 40 قیدی اورعملے کے 52 افرادمیں سے صرف 2 افرادکاکوروناٹیسٹ مثبت آیا۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 330 قیدیوں میں سے 204 اورعملے کے 34 افرادمیں سے صرف 8،افرادکوروناکاشکار پائے گئے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 17 مئی کے روز425 قیدیوں میں سے 32 قیدیوں میں کوروناکی تشخیص پائی گئی ،جیل انتظامیہ عملے کے 19 افرادکوٹیسٹ کیاگیاجن کے نتائج منفی آئے۔
رپورٹ میں مزید گیا ہے کہ سینٹرل جیل میں اقدامات کے باوجود کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی زیادہ تعدادقیدیوں کی ہے۔
Comments are closed on this story.